عوامی سطح پر تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری سپین کیساتھ ہمارے تعلقات کا محور ہونا چاہئیں،ممنون حسین

بدھ 1 اپریل 2015 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری سپین کیساتھ ہمارے تعلقات کا محور ہونا چاہئیں۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے سپین میں تعینات پاکستان کے سفیر رفعت مہدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سپین کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان رابطوں سے پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے موجودہ حجم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ممنون حسین نے سپین میں تعینات پاکستانی سفیر پر زور دیا کہ وہ سپین کی کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں۔