ہانگ کانگ نمائش، پاکستان چمڑے کے 70 صنعت کار شریک

بدھ 1 اپریل 2015 16:52

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ہانگ کانگ میں ہونے والی نمائش میں پاکستان چمڑے کی مصنوعات برآمد کرنے والے 70 صنعت کار شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں ہونے والی چمڑے کی مصنوعات کی نمائش اے پی ایل ایف میں پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے۔ جس میں چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والے ستر افراد نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔ اس نمائش میں گائیں، بھینس، بھیڑ، اور دیگر جانوروں کے چمڑے سے بنی مصنوعات پیش کی ہیں۔ چمڑے سے پاکستان میں تیار ہونے والے دستانے، جوتے، ملبوسات پیش کی نمائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :