کچرا جلا نے کے با عث کرا چی میں 30فیصد نو زا ئیدہ بچے دمے کا شکا ر ہو رہے ہیں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

بدھ 1 اپریل 2015 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) ایم ڈی سندھ سا لڈویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ رو شن علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ میں ہر قسم کی خریدا ر ی کے عمل کو شفا ف اور کر پشن سے پا ک بنا نے کے لئے ٹرا نسپیرنسی انٹر نیشنل پا کستا ن ایک معا ہدے کے تحت مکمل سپورٹ فرا ہم کر ے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بو ر ڈ کے دفتر میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پا کستا ن اور سندھ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ کے در میا ن ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کی تقریب کے مو قع پر اپنے خطا ب اور میڈیا سے با ت چیت میں کیا ۔

ٹرا نسپیرنسی کی جا نب سے چیئر مین سہیل مظفر جبکہ بو ر ڈ کی جا نب سے ایم ڈی رو شن علی شیخ نے معا ہدے پر دستخط کئے جبکہ اس مو قع پر FPCCIکے ایڈوا ئزرز صدیق شیخ ٹرا نسپیرنسی انٹر نیشنل کے ایڈورٹائزرز سید عا دل گیلا نی ،ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر سعد را شد ، سندھ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سیکریٹری ڈ ا کٹر میر نصرت علی پہنور ،ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر فنا نس اینڈ ایڈمن عبد الوا حد شیخ ،ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر آپریشن ivشفیق احمد شیخ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنiiiغلا م مجتبیٰ جو یو ،ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر آپریشنiiiمحمد اسلم کھو سو اور ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر عبد الجبا ر شیخ بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

روشن علی شیخ نے اس مو قع پر کہا کہ بو ر ڈ میں خریدا ر ی کے عمل کو شفا ف بنا نے کے لئے پرو کیو ر منٹ کمیٹی میں بھی ٹرا نسپیرنسی کا ایک نما ئندہ آبزرور کے طو ر پر شامل ہو گا ۔حکو مت شفا فیت کو فرو غ دینا چا ہتی ہے اور اسی وجہ سے کھلے دل اور صا ف نیت کے سا تھ بو ر ڈ کے معا ملا ت میں ٹرا نسپیرنسی انٹر نیشنل کو بھی شا مل کیا گیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے ایڈوا ئزرز صدیق شیخ نے اس سلسلے میں نما یا ں کر دا ر ادا کیا ہے جسکے لئے وہ نا صر ف صدیق شیخ کے بلکہ فیڈریشن کے بھی شکر گزا ر ہیں ۔

ایک سوا ل کے جوا ب میں روشن شیخ نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے کسی بھی سینیٹر ی ورکرز کو ملا زمتو ں سے فا ر غ یا بے رو زگا ر نہیں کیا جا ئیگا بلکہ یہ سینیٹر ی ورکرز پرا ئیوٹ کنٹریکٹرز کے سا تھ 25فیصد اضا فی تنخوا ہ کے ساتھ ڈیٹلمنٹ پر کا م کر یں گے جس سے وہ معا شی طو ر پر مستحکم بھی ہو نگے جبکہ ان کی نو کریا ں متعلقہ ادا رو ں میں قا ئم رہینگی ۔

ایم ڈی نے اس مو قع پر مزید کہا کہ پرو جیکٹ کی شرو عا ت سے ہی ما نیٹرنگ اور سپر ویژ ن کا عمل جا ر ی رہے گا ۔پبلک پرائیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت اقدامات کے ذریعے حکو مت کا کر دا ر کم کر رہے ہیں ۔بو ر ڈ کے ذریعے بہترین سر وسز فرا ہم کر کے شہریو ں کو ریلیف فراہم کرینگے اور حکو مت پر عوا م کے اعتما د میں اضا فہ بھی کرینگے ۔ایک سوا ل کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ بلدیا تی ادا رو ں سے نہ ہی کو ئی فنکشن چھینا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے اختیا را ت میں کمی کی جا رہی ہے ۔

میو نسپل کا ر پو ریشنز بو ر ڈ کے ذر یعے کا م کرا ئینگی ۔سا لڈ ویسٹ کے حوا لے سے اس وقت کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کرا چی میں 3.5بلین رو پے جبکہ اندرو ن سندھ 2.5بلین رو پے خر چ کئے جا رہے ہیں ۔کچرا جلا نے کے باعث کرا چی میں 30فیصد نو زا ئیدہ بچے دمے کا شکا ر ہو رہے ہیں ۔دنیا بھر میں کچر ے کو بو جھ نہیں بلکہ ریسو ر س سمجھا جا تا ہے ۔یہ پرو جیکٹ عوا م کی صحت کے معیار کو بلند کریگا ۔

ٹرا نسپیرنسی انٹر نیشنل پا کستا ن کے چیئر مین سہیل مظفر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ اور رو شن علی شیخ کا یہ ایک ایسا اقدا م ہے اس سے ان کی اور حکو مت کی نیک نیتی ظا ہر ہو تی ہے یہ ایک با اعتما د آدمی ہی کر سکتا ہے ۔اُمید ہے کہ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ شہریو ں کے لئے بہتر اور ریلیف کا با عث ہو گا اور کرا چی صا ف ستھرا نظر آئے گا بو ر ڈ کے علا وہ ریو نیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر حکو متی اداروں کے ساتھ بھی MOUسا ئن کیا ہے ۔