بلدیاتی انتخابات میں بدعنوانی ،اقرباپروری کے مرتکب نام نہاد سیاست دانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،محب اللہ

بدھ 1 اپریل 2015 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ٓانے والے بلدیاتی انتخابات میں بدعنوانی اور اقرباپروری کے مرتکب نام نہاد سیاست دانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور تحریک انصاف اپنی کارکرگی کی بنا پر نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے حلقہ پی کے 83سوات کے علاقہ شور میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ محب اللہ خان نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو برداشت نہیں کر سکتے اور وہ پی ٹی آئی کو بد نام کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون سی جماعت ان کے لئے مخلص ہے ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہاکہ 60سالوں کے مسائل اگرچہ فوری حل نہیں کئے جا سکتے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے نظام میں نمایاں بہتری لانے کے لئے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور صوبے کو ترقی کی منزل کی جانب گامزن کیا ہے ۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایسی قیادت کو سامنے لائیں جو ایمانداری کے ساتھ قوم و ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہوں اور مسائل کے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :