کراچی، سابق صدر پرویز مشرف کا میڈیکل چیک اپ کرلیا گیا، رپورٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش کی جائیگی

بدھ 1 اپریل 2015 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلی رپورٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔بدھ کو ڈاکٹر ہاشمی کی سربراہی میں گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ سخت سیکیورٹی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچا۔ جہاں انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف سے ان کی کیس ہسٹری اور حالیہ طبی صورتحال سے متعلق سوال کیے گئے۔ بورڈ میں شامل ڈاکٹرز اپنی، الگ، الگ رپورٹ مرتب کریں گے اور انہیں رپورٹ کی روشنی میں ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔واضح رہے پرویز مشرف کے وکلا نے بلوچستان ہائی کورٹ میں انکی حاضری سے استثنی کی درخواست میں موقف دیا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔