لندن : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 16:23

لندن : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کو آج صبح لندن میں ان کے گھر سے منی لانڈرنگ کے شبے میں گرفتار کیا گیا ، گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لیے بر طانوی پولیس نے محمد انور کو سینٹرل پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

جس کے بعد محمد انور کسی سے رابطہ نہیں کر سکیں گے. جبکہ پولیس ٹیم ابھی بھی محمد انور کے گھر پر موجود ہے تاہم ان کے اہل خانہ کو متبادل گھر میں شفٹ کیا گیا ہے جب تک محمد انور کے گھر پر پولیس موجود ہے گھر کا کوئی بھی فرد گھر میں نہ تو داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی کسی چیز کو ہاتھ لگا سکتا ہے. پولیس نے محمد انور کے گھر سے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے.