حکمران عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ‘چوہدری محمد سرور
بدھ 1 اپریل 2015 16:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات کو تبدیل کر نا اور عوام کی تر قی وخوشخالی کو تر جیح دینا ہوگی ‘غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے جو ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائے گی ‘ حکومت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کے ساتھ ظلم ہے ‘حکو مت مزید مہنگائی کر نے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں ۔
بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آج حکمرانوں کو کوئی وعدہ یاد ہے اور نہ ہی وہ مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے ان حالات میں حکو مت نے پٹر ولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی ہے حکو مت فوری طور پر پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سواکسی اور جماعت کے پاس ایماندار سیاسی قیاد ت موجود ہے نہیں اس لیے صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.