سنی لیون کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 15:19

سنی لیون کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی ”بے بی ڈول“ایک بار پھر شائقین کے دلوں میں آگ لگانے کو تیار ہیں۔ ان کی نئی فلم ” کچھ کچھ لوچا ہے“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے جس میں سنی لیون مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک آئٹم سانگ بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس فلم میں رام کپور، سنی لیون، ایولین شرما اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سنی لیون اس فلم میں ”شنایہ“ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہوتی ہے جبکہ رام کپور ایک 45 سالہ شادی شدہ شخص ”پراوین پاٹیل“ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شنایا کا بہت بڑا فین ہونے کیساتھ اس کے پیار میں پاگل بھی ہوتا ہے اور اصل کہانی تب شروع ہوتی ہے جب پراوین کی شنایا سے ملاقات ہوتی ہے۔المبرا انٹرٹینمنٹ کی اس پراڈکشن کو ”سیکس کامیڈی“ کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ اس کا پہلا نام ”پاٹیل ریپ“ رکھا گیا تھا جسے تبدیل کر کے ”کچھ کچھ لوچا ہے“ رکھ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :