اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے وکلاء کے عدالتوں میں کیسز کی سماعت کے دوران گا ون پہن کر پیش ہونے کی پابندی ختم کردی

بدھ 1 اپریل 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کانسی نے وکلاء کے عدالتوں میں کیسز کی سماعت کے دوران گاؤون پہن کر پیش ہونے کی پابندی ختم کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار کے وکلاء عدالت عالیہ کے کسی بھی بینچ میں کیسز کی سماعت کیلئے پیش ہونے کیلئے گاؤون نہیں پہن سکتے اور عدالت عالیہ نے گاؤون کی پابندی کو ختم کردیا جبکہ پہلے وکلاء کو عدالتوں میں کیسز کی سماعت کے دوران گاؤون پہن کر پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جو تاحال جاری تھے ۔ جاری کئے گئے بیان کے مطابق کوئی بھی وکیل عدالت عالیہ میں گاوؤن پہن کر پیش نہیں ہوگا ۔