حکومتی احکامات نہ ماننے پر 7 ماہ بعد ایس ایس پی اسلام آبا دنوکری سے برطرف ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 اپریل 2015 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران احکامات نہ ماننے پر 7 ماہ بعد ایس ایس پی اسلام آبا دنیکوکارا کو نوکری سے برطرف کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی نیکوکاراکو نوکری سے فارغ کر دیا ہے اور تمام حکومتی مراعات واپس لینے کی ہدایت کر د ی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نیکوکارا نے16 اگست2014 کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پارلیمنٹ کے سامنے جلسے کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج ،شیلنگ اور زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا اور درخواست دیکر چھٹی پر چلے گئے جس کے بعد حکومت نے نیکوکارا سے عہدے کا چارج لیکر معطل کر دیا تھا ۔حکومت نے7 ماہ کی تحقیقات کے بعد اب ایس ایس پی نیکوکارا کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے