حج پالیسی پر حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان کے تحفظات دور کئے جائینگے،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور

بدھ 1 اپریل 2015 15:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) مجوزہ حج پالیسی پر حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان کے تحفظات دور کئے جائینگے اور اس سلسلہ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین حافظ عبدالکریم ایم این اے نے کمیٹی کا اجلاس تین اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔ قائمہ کمیٹی حج پالیسی 2015ء کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات وفاقی کمیٹی کو پیش کرے گی ۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پاکستان حج آرگنائزیشن کے وفد سے بات کے دوران کہی وفد کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کررہے تھے وفد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بعض عناصر آرگنائزر کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور غلط فہمیوں کی بنیاد پر حج کوٹہ کی خریدوفروخت کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے یہ کام گزشتہ بارہ سال سے حاجیوں کو پریشان کرنے کیلئے جاری ہے جبکہ حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن ہمیشہ عازمین حج کی ہر طرح کی خدمت میں مصروف ہے اور کبھی بھی کسی بھی حاجی کو شکایت کا موقع نہیں دیا گیا چیئرمین حافظ شفیق نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

یکم اپریل۔2015ء کو بتایا کہ وفد قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور محمد یوسف سے بھی ملاقات کرے گا انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے جو سرکاری اور پرائیویٹ دونوں کی مانیٹرنگ کرکے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ اور وفاقی حکومت کو پیش کرے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے حج کوٹہ کے نام پر کرووڑں روپے اکٹھا کرلیتے ہیں بعد ازاں ان میں سے اکثر نہ صرف رفو چکر ہوجاتے ہیں بلکہ اس سے حج پر جانے والے افراد کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :