چیچہ وطنی میں پولیس کی جانب سے نجی جیل میں زنجیر سے جکڑے گئے محنت کش کو عدالتی بیلف نے رہا کرالیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:44

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چیچہ وطنی میں پولیس کی جانب سے نجی جیل میں زنجیر سے جکڑے گئے محنت کش کو عدالتی بیلف نے رہا کرالیا ہے، پولیس صدر نے گاوٴں 58،بارہ ایل کے رہائشی محمد اسماعیل کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کررکھا ہے جس نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی اور وہ شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانے گیا تو پولیس نے ضمانت منظور ہونے کے باوجود اسے گرفتار کرلیا اور کئی کلومیٹر دور واقع ایک زمیندار کے ڈیرہ پر لیجا کرنجی جیل میں زنجیر سے جکڑ دیا،غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے شخص کی بیوی اپنے وکیل اورعدالتی بیلف کے ساتھ زمیندار کے ڈیرہ پر پہنچی تو اسکاخاوند جس کمرہ میں بند تھااسے باہر سے تالا لگاہوا تھا،عدالتی بیلف نے تالاکھول کر پولیس کے زیر حراست شخص کی زنجیر کھلوائی،متاثرہ شخص کے پاوٴں پرزنجیر باندھنے کے نشانات اور ہاتھوں پر سوجن تھی،اسکی بیوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالف کے کہنے پر اسکے خاوند کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور مخالف سے ساز باز ہونے کے باعث ہی اسکے خاوند کو نجی جیل میں رکھا گیا تھا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کواپریل فول سمجھ کر بھول جانا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :