آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد علی کو برطرف کر دیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد علی کو برطرف کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایس ایس پی علی نیکوکارا نے دھرنے میں شریک مظاہر ین پر تشدد کرنے کی مخالفت کی تھی اور زبانی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں یہ احکامات لکھ کر دیے جائیں اس کے بعد عمل کیا جائے گا ‘ علی نیکوکارا کی تجویز تھی کہ مظاہرین کو بات چیت کے ذریعے پیچھے ہٹایا جائے جس کے باعث حکومت نے احکامات نہ ماننے پر سات ماہ بعد علی نیکوکارا کو سزا دینے کیلئے نوکر ی سے برطرف کردیاہے ۔

(جاری ہے)

علی نیکوکارا کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کے ان سے چار ج لے لیا گیا تھا اور دوسرے افسر کوان کی جگہ تعینا ت کیا گیا تاہم دوسر ے افسر نے بھی چار ج لینے سے ہی انکار کر دیا تھا ۔