Live Updates

اسلام آبادہائی کورٹ میں تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے درخواست دائرکر دی

بدھ 1 اپریل 2015 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اسلام آبادہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رٹ دائر کر دی۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سے 14 روز میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے حکم جاری کرے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات