سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر پاکستان سے فوجی امداد طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 14:13

سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر پاکستان سے فوجی امداد طلب کر لی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی امداد طلب کر لی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی امداد کا فیصلہ پاکستان کی قیادت کا فیصلہ ہو گا، جبکہ سعودی عرب سے واپسی پر پاکستانی وفد وزیر اعظم کو دورے کے حوالے سے بریفنگ دے گا. واضح رہے کہ سعودی عرب جانے والے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں جب کہ وفد میں سرتاج عزیز اور کچھ فوجی افسران بھی شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :