گورنر سندھ عشرت العباد کی مصالحت کی کوششیں رنگ لے آئیں
جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پرمتحدہ اور پی ٹی آ ئی کے درمیان ضابطہ اخلاق طے
بدھ 1 اپریل 2015 14:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان گورنر سندھ نے مصالحت کرادی ہے ،دونوں جماعتوں کے درمیان جناح گراؤنڈ میں جلسہ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر معاملات طے پا گئے ہے ،ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی واپس لینے پر رضا ہوگئے۔بدھ کے روز گورنر سندھ عشرت العباد نے گزشتہ روز جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو گورنر ہاؤس بلایا ۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر عارف علوی ،عمر ان اسماعیل ،خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نے شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول اور کنور نوید جمیل نے شرکت کی جبکہ کمشنر کراچی اور پولیس حکام نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔(جاری ہے)
دونوں جماعتوں کے درمیان تین گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا جس میں کراچی کی امن وامان کی صورت حال ،جناح گراؤنڈ میں گزشتہ روز کشیدہ صورتحال اور گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے الطاف حسین کا اہم پیغام بھی تحریک انصاف تک پہنچایا ،دونوں جماعتوں کے درمیان این اے 246 میں ضمنی الیکشن اور جناح گراؤنڈ میں جلسے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق طے پا گیا ہے جس پر دونوں اطراف سے رہنماؤں نے ضابطہ اخلاق پر دستخط کئے۔ اجلاس کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز جناح گراؤنڈ میں کشیدہ صورت حال سے کراچی کی امن کی فضاء متاثر ہوئی ہے ،الطاف حسین نے اس کشیدہ صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے دونوں اطراف سے کشیدہ صورت حال کا جائزہ لیکرتحریک انصاف کو پیشکش کی جسے تحریک انصاف نے قبول کر لی ہے ،گورنر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ الطاف حسین جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں،جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے ،الطاف حسین کی مصالحتی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے الطاف حسین کے بیان کو سراتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں خوف کی فضاء کو توڑنا چاہتے ہیں، این اے 246 ضمنی الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ،این اے246 میں ضمنی لیکشن میں تحریک انصاف پیار ومحبت اور امن سے الیکشن لڑنا چاہتی ہے،دونوں جماعتوں کے درمیان مصالحت پر گورنر سندھ اور الطاف حسین کی کوششوں کو سراہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے ضابطہ اخلاق پر دونوں طرف عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے ،گورنر سندھ نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن پرامن ماحول میں ہوگا،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدا کی حفاظت ہماری بھی ذمہ داری ہے شہید ہونے والے ہمارے بھی بچے ہیں ہم جناح گراؤنڈ میں جائیں گے اور یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق طے پا گیا ہے جس کے مطابق دونوں جماعتیں جناح گراؤنڈ میں پرامن طور پر جلسہ کریں گے اور جلسے کے دوران خطاب میں الفاظ کے چناؤاور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.