اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 1 اپریل 2015 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے حمید ہارون ، رمیزہ مجید نظامی ، ممتاز اے طاہر اور سرمد علی کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے انتخابات میں صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

حمید ہارون ، سرمد علی اور اے پی این ایس کے دیگر عہدیداران کو الگ الگ تہنیتی پیغامات میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ لوگوں کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اے پی این ایس کی جنرل کونسل کے ممبران نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اخبارات اور اشاعتی ادارے آپ لوگوں کی رہنمائی میں ترقی کریں گے اور آپ عوام دوست پالیسی مرتب کرنے میں حکومت کی بھی رہنمائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :