کرم ایجنسی میں دھماکہ ، بچوں اورخواتین سمیت 12افرادزخمی

بدھ 1 اپریل 2015 13:41

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کرم ایجنسی کے علاقے بگن کے ایک گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے بچوں سمیت 12افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دوافراد کو شدید زخم آئے ہیں ، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ، دھماکے سے گھر کے تین کمرے تباہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :