پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 اپریل کو بلائے جانے کا امکان

بدھ 1 اپریل 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 اپریل کو بلائے جانے کا امکان ہے، یمن کی موجودہ صورتحال پر بحث اور چین کے صدر کا مشترکہ اجلاس سے ممکنہ خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین 11 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے ممکنہ کردار پر بحث کی جائے گی جبکہ چائنہ کے صدر کی پاکستان میں ممکنہ آمد کے بعد چین کے صدر بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :