Live Updates

عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھتہ خوری ہے،عمران خان

بدھ 1 اپریل 2015 13:26

عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہعا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنی ٹیویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کے اضافے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پہلے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرنا چاہتی تھی تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :