تھرپارکر میں موت کا کھیل جاری ۔ غذائی قلت کا شکار مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 1 اپریل 2015 13:26

مٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تھرپارکر میں موت کا کھیل جاری ۔ غذائی قلت کا شکار مزید 3 بچے سو ل ہسپتال مٹی میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔ رواں سال تعداد 116 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں ایک ماہ سے چھ ماہ کے درمیان ہیں جبکہ رواں سال غذائی قلت کا شکار ہونے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 116 ہو گئی ہے جبکہ غذائی قلت سے بیمار ہونے والے کئی بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :