خراب موسم ، وزیر اعظم کا دورہ ہری پور ملتوی

بدھ 1 اپریل 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ ہری پور ، سرکوٹ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز ہری پور ، سرکوٹ کا دورہ کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث ممکنہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق دورے کینئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :