جلسے جلوس اور اجتماعات کیلئے مقامات مختص کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی حکومتِ سندھ کو خط لکھ دیا

بدھ 1 اپریل 2015 13:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) شہر میں جلسے جلوس اور اجتماعات کیلئے مقامات مختص کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے حکومتِ سندھ کو خط لکھ دیا۔ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے ایک خط کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرِقائد میں جلسے، احتجاج اورریلیوں کیلئے جگہ مختص کی جائے۔

(جاری ہے)

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اوراحتجاجی ریلیوں کے دوران عوام کے جان و مال کولاحق خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لئے جناح گراونڈ، ڈسٹرکٹ ملیر کیلئے اسٹارگراونڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کیلئے انو بھائی پارک، ڈسٹرکٹ ساوتھ کیلئے جہانگیر پارک جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی کے لئے کے ایم سی گراونڈ کو عوامی اجتماعات کیلئے مختص کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :