جناح گراوٴنڈ واقعہ کے خلاف متحدہ کی مطلوبہ دفعات کے بغیر ایف آئی آر درج

بدھ 1 اپریل 2015 13:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) شہر کراچی کے جناح گراوٴنڈ واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے متحدہ قومی موومنٹ کے وفود تھانے پہنچے۔ کئی گھنٹے بعد ایف آئی آر تو کاٹی گئی لیکن ایم کیوایم رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ مقدمہ ان کی مرضی کے مطابق نہیں درج ہوا۔ این اے دو چھیالیس سے ہرایا گیا تو یہ جمہوریت کی شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

جناح گراوٴنڈ میں ہنگامہ آرائی کے واقعے پر ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی لڑائی چاہتی ہے ، الیکشن نہیں۔

اسی لیے متحدہ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔لیکن ایف آئی آر میں وہ تعزیرات شامل نہیں کی گئی ہیں جس کیلئے ایم کیوایم کی لیڈرشپ آئی۔ رات گئے خالد مقبول صدیقی نے یہ بات میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس سے ایم کیوایم کو ہرایا گیا یہ جمہوریت کی ہار ہوگی ۔جناح گراوٴنڈ واقعے کی مرضی کے مطابق ایف آئی درج نہ کرنے پر ایم کیوایم کے رہنماوٴں نے قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا ہے۔