صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے، وفاق کی سندھ کو ہدایت

بدھ 1 اپریل 2015 13:09

صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے، وفاق کی سندھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے متحدہ کی اعلیٰ قیادت پر لگائے الزامات کی تفتیش کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ وفاق چاہتا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کی جائے کہ آیا ان میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔ مجوزہ کمیٹی رینجرز،ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے افسران پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی صولت مرزا اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اگرضروری سمجھے گی تو متحدہ کے بعض افراد سے بھی پوچھ گچھ کریگی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے محکمہ داخلہ سندھ کواس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :