اسلام آباد: پٹرولیم مصنو عات کی قیمیوں میں اضافہ، سیاسی جماعتوں کا اظہار مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 13:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رد عمل میں سیاسی جماعتوں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے. رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہیں اس سے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے مزید دب کر رہ جائے گی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائےے.

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلام سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی پر مبنی ہے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی جب کہ پاکستان میں قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں. جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی ٹی آئی کا بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بھتہ خوری کے مترادف ہے.