کوئٹہ ‘ سریاب میں دم گھٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق

بدھ 1 اپریل 2015 12:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دم گھٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حمام میں پیش آیا اور حمام میں کام کرنیوالے سگے بھائی رات کو کوئلہ جلا کر سوئے اور گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے دونوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ‘دونوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔