یمن کے معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے ‘ خورشید شاہ

بدھ 1 اپریل 2015 12:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے ‘بلاول بھٹو زرداری لندن میں اپنا جلسہ کر رہے ہیں ‘ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے، تمام مسلم ممالک کو یمن کی سرحد کا احترام کرنا چاہئے اور اس معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم بلاول بھٹو زرداری لندن میں اپنا جلسہ کر رہے ہیں اور وہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :