اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آءی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت چھ مئی تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 11:30

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی . الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بیرون ملک سےحاصل کیے گئے فنڈز کی تفصیلات طلط کر لیں.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے لیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں. یاد رہے کہ درخواست اکبر ایس بابر نے دائر کی تھی جس پر سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سر براہی میں 5 رکنی بنچ نے کی تاہم الیکشن کمیشن نے سماعت کو 6 مئی تک کے لیے ملتوی کر دیا.