خیبرایجنسی، وادی تیراہ میں دھماکہ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 1 اپریل 2015 11:22

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوخیبر ایجنسی وادی تیراہ نرئے بابا میں سکیورٹی فورسز کی پیشقدمی کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوسیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ خیبر ٹو آپریشن کے دوران اب تک سو سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زحمی ہو گئے ۔ فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ۔ حکام کے مطابق آخری شدت پسند کے خاتمے تک علاقے میں کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :