Live Updates

الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گرائونڈ میں جلسے کی پیشکش کر دی

بدھ 1 اپریل 2015 11:00

الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گرائونڈ میں جلسے کی پیشکش کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی پیشکش کر دی ، کہتے ہیں یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھا جائے ، دونوں جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر قسم کی محاذ آرائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔

پرامن اور منصفانہ طور پر الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تو متحدہ قومی موومنٹ ان سے ہر ممکن تعاون کرے گی اگر تحریک انصاف جناح گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر بضد ہے تو یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور اس کی حفاظت کے لیے پائیدار انتظامات کرنے کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

قائد ایم کیو ایم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے درخواست کی کہ وہ دونوں پارٹیوں کے ذمہ داروں کا ہنگامی اجلاس طلب کریں اور ضمنی الیکشن کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ بنائیں ۔ الیکشن کمیشن کے افسروں پر مبنی ایک کمیشن بنایا جائے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو دے ۔ انہوں نے دونوں جماعتوں سے ہر قسم کی محاذ آرائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات