رحیم یارخان : نا معلوم افراد نے خاتون کے کان کاٹ دئے، خاتون ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 10:58

رحیم یار خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : رحیم یار خان میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کے کان کاٹ دئے، پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے علاقہ سہجہ میں نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر گھر میں موجود 36 سالہ خاتون کے کان تیز دھار آلے سے کاٹ دئے. نا معلوم افراد رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور بشیراں بی بی کے کان کاٹ کر اپنے ساتھ ہی لے گئے.

(جاری ہے)

خاتون کو زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی. اہل خانہ کا کہنا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کا ہے کیونکہ خاتون کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں تاہم پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاؤں کے نشانات گاؤں سے باہر نہیں گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :