Live Updates

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 00:01

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ ایم کیو ایم کے 3 رکنی وفد نے تھانہ عزیز آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں خالد مقبول صدیقی، گلفراز خان خٹک اور اسلم آفریدی شامل تھے۔ متحدہ کے وفد کی جانب سے جناح گراوَنڈ تصادم کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت عمران اسماعیل اور عارف علوی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح گراوَنڈ میں شہدا یادگار پر الطاف حسین کی تصاویر والے پوسٹرز کو پھاڑا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ضمنی بیان کو تحریک انصاف کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات