یمن سے تمام پاکستانیوں کو (آج) شام تک المکلا اور عدن کے ذریعے نکال لیں گے ،دفتر خارجہ ،

پاکستانی سفیر لوگوں کو چھوڑ کر نہیں آئے، صنعا میں موجود لوگوں نے خود وہاں سے آنے سے انکار کیا،تسنیم اسلم

منگل 31 مارچ 2015 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن سے تمام پاکستانیوں کو (آج) بدھ کی شام تک المکلا اور عدن کے ذریعے نکال لیں گے پاکستانی سفیر لوگوں کو چھوڑ کر نہیں آئے  صنعا میں موجود لوگوں نے خود وہاں سے آنے سے انکار کیانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امید ہے کہ بدھ کی شام تک تمام پاکستانیوں کا انخلا ممکن ہو جائیگا جنگ زدہ یمن میں محصور پاکستانیون کی تعداد چار سے ساڑھے چارسو کے درمیان ہے ۔

(جاری ہے)

خیال تھا کہ انہیں الحدیدہ کے ذریعے نکال لیں گے تاہم یمن میں زیادہ تر ایرپورٹس قابل استعمال نہیں رہے اب انہیں المکلا اور عدن کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی سفیر صنعا میں لوگوں کو چھوڑ کر نہیں آئے  70 کے قریب لوگوں نے خود آنے سے انکار کیا اب وہ المکلا جانے سے گھبرا رہے ہیں۔ اس کے باوجود پاکستانیوں کے انخلا کیلئے یمنی حکومت ، سفارتخانے اور کمیونٹی سے مکمل رابطے میں ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ محصور پاکستانیوں کو بحری جہاز کے ذریعے نکالا جائے گا ۔ پاک بحریہ کے دو جہاز روانہ ہو چکے ہیں اس بارے میں چین سے بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :