وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سپین کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری کی ملاقات،

طارق فاطمی کی سپین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، سرمایہ کاری پاکستان کی سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ،طارق فاطمی

منگل 31 مارچ 2015 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے سپین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان کی سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی سے منگل کو یہاں سپین کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ ایگانیسیو یبنیز روبیو نے ملاقات کی۔

معاون خصوصی نے حالیہ فضائی حادثہ پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا جس میں سپین کے تقریباً 50 شہری جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپین کے ساتھ تعلقات بالخصوص دوطرفہ تجارت میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں گذشتہ سال 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا اور سپین کے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ پاکستان کی سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ معاون خصوصی نے انہیں خطہ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پرامن ہمسائیگی کا وژن رکھتا ہے۔ سپین کے سیکرٹری آف سٹیٹ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :