پنجاب حکومت نے فی من گندم کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے فی من اضافہ کی خوشخبری دے دی گئی ہے۔اضافے کے بعد گندم کی نئی قیمت 13,00روپے فی من ہوگئی۔

(جاری ہے)

گندم کی قیمت میں اضافے کی منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کو20 اپریل سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس میں 5سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اس موقع پر کہناتھاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور گندم کی خریداری پوری قیمت ادا کرنے کے بعد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :