دنیا کے بڑے ادارے ملکی معیشت کی بہتری کی خبریں سنا رہے ہیں ،ہمارے سیاستدان ماننے کو تیار نہیں ،احسن اقبال،

تمام سیاسی قوتیں پاکستان کا سوچیں، جب الیکشن ہو تو اپنی اپنی جماعتوں کی ٹوپی پہن لیں،تقریب سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے ادارے ملکی معیشت کی بہتری کی خبریں سنا رہے ہیں  ہمارے سیاستدان اس بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان غربت مکاوٴ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے اگر محنت سے پوری قوم یکسوئی سے کام کرے تو اگلے دس سالوں میں پاکستان دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شمار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں اور اگر قوم اختلافات میں بٹی رہی تو یہ جنگ جیتنا دشوار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں اس وقت پاکستان کا سوچیں، جب الیکشن ہو تو اپنی اپنی جماعتوں کی ٹوپی پہن لیں تاہم اب صرف پاکستان کی ٹوپی پہننے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چینی صدر اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔