وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس،ایف بی آر اور فنانس ڈویژن کے معاملات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 31 مارچ 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فنانس ڈویژن کے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی اپریل 2015ء کیلئے تجویز کردہ قیمتوں کے مالیاتی اثرات پر غور کیا اور انہوں نے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے میں وزیراعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو ورلڈ بینک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ (ڈی پی سی) کے بارے میں بتایا اور سیکرٹری نے اب تک مختلف طبقات کو دی جانے والی سبسڈیز میں اضافہ کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی  اجلاس میں آئندہ بجٹ برائے مالی سال 2015-16ء کیلئے بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :