ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم،ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری قانونی قرار دیدی گئی

منگل 31 مارچ 2015 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کی تقرری کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقریری قانونی قرار دے دی منگل کوچیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کی جانب سیاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عبدالمالک کے وکیل اکرم شیخ اور جمال شاہ ودیگر کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے مختصرسماعت کے بعد ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو قانونی قرار دیدیا۔