ژوب شہر کیلئے واٹر سپلائی کے منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو بہت جلد دور کر دیا جائے گا ، جعفر خان مندوخیل

منگل 31 مارچ 2015 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ بلو چستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ایکسائز اینڈ ٹرا نسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب شہر کیلئے واٹر سپلائی کے منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو بہت جلد دور کر دیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کو فوری پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی سے ایک ملا قات کے دوران کیا اس مو قع پر ژوب شہر کیلئے واٹر سپلائی کے منصو بے پر غور وخوص ہوا گورنر بلو چستان نے جعفر مندوخیل سے کہا کہ وہ واٹر سپلائی کے منصوبے پر جلد کا م شروع کریں اور تمام رکاوٹوں کو دور کریں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے جعفر مندوخیل نے گورنر بلو چستان کو اس موقع پر یقین دہا نی کرائی کہ وہ تمام رکاوٹوں کو ہر قیمت پر دور کرائینگے اور کام کو خو د اپنی نگرانی میں شروع کر اکر پائے تکمیل تک پہنچائینگے جعفرمندوخیل نے کہا ہے کہ وہ خو د تمام قبائل سے اس سلسلے میں گُفت وشنید کرینگے اور جو بھی مسائل ہیں اس سے ختم کیا جائے گا اور مزید واٹر سپلائی منصوبے کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہے گی جعفرمندوخیل نے کہا ہے کہ اس عظیم منصوبے کی راہ میں رکاوٹ اور سُست رفتاری کا با عث بننے والے آفیسران سے جواب طلبی کی جائیگی ہم ایسے آفیسران کو کسی قیمت پر معاف نہیں کرینگے جو اس منصوبے کی راہ میں مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جعفرمندوخیل نے گورنر سے کہا کہ منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے مزید فنڈ کی ضر ورت ہوئی تو وہ خو د مزید رقم بھی فراہم کرینگے کیونکہ یہ عظیم منصوبہ ان کے خو شحا ل ژوب مشن کا ایک اہم حصہ ہے جس سے ہم ہر صورت پر پائے تکمیل تک پہنچائینگے جعفرمندوخیل نے اس موقع پر گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی کا ژوب کے واٹر سپلائی کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغا ز کرینگے کیونکہ ژوب شہر میں پانی کی شدیدقلت درپیش ہے جبکہ بعض علا قوں میں نیوناصر آباد،نیو آبادی،شیخ ٹاؤن،اپو زئی ٹاؤن،عید گاہ محلہ اور ریڈیو اسٹیشن محلہ میں پانی بلکل نا ہونے کے برابر ہے مجھے علا قے کے لو گوں کی اس مشکل کا بخوبی احسا س ہے اور میں ہر قیمت پر ژوب میں پانی کی قلت کو دور کر دونگا۔