سیاسی محاذ آرائی سے اجتناب کیا جائے ،سینیٹر شاہی سید،

رینجرز کے ایکشن سے شہر کی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے،صدر اے این پی سندھ

منگل 31 مارچ 2015 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ رینجرز کے ایکشن سے شہر کی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے جب تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم اور ان کے ماسٹر مائنڈ پر کڑا ہاتھ نہیں ڈالا جاتاکراچی میں دیرپا قیام امن ممکن نہیں ہے خدانخواستہ اگر موجودہ آپریشن ناکام ہوا تو شاید ہی کبھی کراچی میں امن کا خواب ممکن ہوسکے،کسی صورت شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن نہیں رکنا چاہیے،مردان ہاؤس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ سیاسی محاذ آرائی سے اجتناب کیا جائے ،شہریوں نے امن و امان کی صورت حال کی بہتری پر سکھ کا سانس لیا ہے گزشتہ چند ہفتوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی کسی طور شہریوں کی زندگیوں میں تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :