سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا خواب دیکھنے والے صرف خواب دیکھتے رہ جائیں گے،نثار کھوڑو،

اقوام متحدہ کا پاکستان میں ڈرگ و انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے تعاون قابل تعریف ہے،سیمینار سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا خواب دیکھنے والے صرف خواب دیکھتے رہ جائیں گے ۔اقوام متحدہ کا پاکستان میں ڈرگ و انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے تعاون قابل تعریف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے شعبے انسداد منشیات و جرائم اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) کراچی کے اشتراک سے ” قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علم اور مہارتوں میں اضافہ کرنا“ کے عنوان سے کسٹم ہاؤس کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے سیزر گوئیڈز ،کسمٹزچیف کلیکٹرناظم سلیم ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی،ریئر ایڈمرل جناب اطہر مختار سمیت یو این او ڈی سی ای لرننگ پروگرام میں حصہ لینے والے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے شعبے انسداد و منشیات و جرائم کے تعاون سے مکمل ہونے والے ای لرننگ ٹریننگ پروگرام کا مقصد پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اردو اور انگریزی زبان میں مجرمانہ کارروائیوں ، منشیات اور منظم جرائم کے انسداد کے ضمن میں یکساں اور معیاری علم کی فراہمی ہے۔

سیمینار کے انعقاد پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ڈرگ و انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل ہمارے معاشرے کے لئے چیلنج بنتے جا رہے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس طرح کے جرائم کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے کئے گئے سوال پر ان کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لیا ہی اس لئے جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد ہوتا ہے اگر کسی کو اعتماد نہیں ہے تو بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے ۔

چیف کلکٹر کسٹم ناظم سلیم نے کہا کہ پاکستان کسٹم بھی ملکی دفاع میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے ای لرننگ ٹریننگ پروگرام مکمل ہو گیا ہے جس میں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ زمینی و بحری راستوں پر کسٹم نے کامیاب کاروائیاں کی ہیں ۔ ہم نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کا خاتمہ کیا ہے جبکہ بحری حصوں پر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے اسمگلنگ پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یواین اوڈی سی کے ملکی نمائندے سیزرگوئیڈزنے یواین اوڈی سی اور پاکستان کسٹمزکی مشترکہ کامیابیوں کا ذکر کیا جس میں کنٹینر کنٹرول پروگرام بھی شامل ہے۔یواین اوڈی سی، پاکستان کسٹمز کے ساتھ نہ صرف کنٹینرز کی رسک پروفائلنگ کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے کام کررہا ہے بلکہ پاکستانی بندرگاہوں اور بیرون ممالک کے مابین تعاون میں بھی معاونت فراہم کررہا ہے۔

ساحل سمندر سے لے کر پاکستان کے مرکزی شہروں اور صنعتی علاقوں کو ملانے والی تمام مرکزی شہراہوں اور ریلوے لائنوں کے اردگرد 9مختلف مقامات پر پورٹ کنٹرول یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”یواین او ڈی سی کے تعاون سے پورٹ کنٹرول یونٹس پر معمور کسٹمزاہلکاروں نے متعلقہ شپمنٹس کی دستاویز کے جائزے کی بدولت مختلف مشتبہ ترسیلات کی نشاندہی کی“۔

سمینار کے اختتام پر ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔ سیمینار کا مقصد شرکاء میں ای-لرننگ پلیٹ فارم کے فوائد سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ مذکورہ پروگرام کے ذریعہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ شعبوں میں اپنے اہلکاروں کی کثیر تعداد کو موٴثر تربیت فراہم کرسکیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کا اقدام یواین اوڈی سی کے ملکی پروگرام کا حصہ ہے۔ای-لرننگ، کمپیوٹر کے ذریعہ تربیت فراہم کرنے ولا ایسا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اردو اور انگریزی زبان میں مجرمانہ کارروائیوں ، منشیات اور منظم جرائم کے انسداد کے ضمن میں یکساں اور معیاری علم کی فراہمی ہے۔

مذکورہ سیمینار میں انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے سرحدی اداروں کے سینئرافسران اور ان کے متعلقہ محکمہ جات نے شرکت کی ۔ جن میں شامل ہیں: پاکستان کسٹمز، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، سندھ پولیس، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، پاکستان رینجرز سندھ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس۔مزید برآں ای-لرننگ سیمینارکے شراکتی معاون کی حیثیت سے پاکستان کسٹمزکے مختلف ماڈل کسٹمزکلکٹریٹس کے افسران بھی اس سیمینار میں شریک ہوئے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یواین اوڈی سی کے ملکی نمائندے سیزرگوئیڈزنے یواین اوڈی سی اور پاکستان کسٹمزکی مشترکہ کامیابیوں کا ذکر کیا جس میں کنٹینر کنٹرول پروگرام بھی شامل ہے۔یواین اوڈی سی، پاکستان کسٹمز کے ساتھ نہ صرف کنٹینرز کی رسک پروفائلنگ کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے کام کررہا ہے بلکہ پاکستانی بندرگاہوں اور بیرون ممالک کے مابین تعاون میں بھی معاونت فراہم کررہا ہے۔

ساحل سمندر سے لے کر پاکستان کے مرکزی شہروں اور صنعتی علاقوں کو ملانے والی تمام مرکزی شہراہوں اور ریلوے لائنوں کے اردگرد 9مختلف مقامات پر پورٹ کنٹرول یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”یواین او ڈی سی کے تعاون سے پورٹ کنٹرول یونٹس پر معمور کسٹمزاہلکاروں نے متعلقہ شپمنٹس کی دستاویز کے جائزے کی بدولت مختلف مشتبہ ترسیلات کی نشاندہی کی“۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے تعلیم جناب نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ حکومت سندھ ، تحفظ عامہ کی موٴثر خدمات کی فراہمی کے ذریعہ صوبہ میں قانون کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے تاکہ عوام کی سوچ میں بہتری آئے۔انہوں نے مزید کہا”ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کے اقدامات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی اور ای-لرننگ پلیٹ فارم کی بدولت قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کی استعدادکار میں اضافہ کی ضرورت کو زیادہ موٴثر طریقہ سے پوراکیا جاسکتا ہے“۔

سیمینار سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا جن میں شامل ہیں: ناظم سلیم،کسمٹزچیف کلیکٹر(انفارسمنٹ)، ایس ایم طارق ہدی،کلیکٹر کسٹمز(انسداد) اور ریئر ایڈمرل جناب اطہر مختار، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اپنے متعلقہ اداروں کے عملے کے بنیادی علم اور مہارتوں میں موٴثر اضافہ کے ضمن میں یواین اوڈی سی کے ای-لرننگ پروگرام کی افادیت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :