شاہ رخ خان نے عامر اور سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا
فہد شبیر منگل 31 مارچ 2015 21:47
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بالی وڈ کے تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان میں نمبر ایک کون ہے؟ اس کے متعلق عوام اور میڈیا میں ہمیشہ بحث جاری رہتی ہے اور خود ان اداکاروں میں ایک قسم کی پیشہ ورانہ مسابقت بھی نظر آتی ہے۔ باکس آفس ہو کہ اشتہارات یا پھر سوشل میڈیا تینوں خانوں کی ٹکر ہو ہی جاتی ہے۔ تازہ معاملہ ٹوئٹر کا ہے جہاں شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد باقی دونوں خان یعنی سلمان خان اور عامر خان سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ) ہے وہیں سلمان خان کے 11.2 ملین (ایک کروڑ 12 لاکھ) اور عامر خان کے 11.9 ملین (ایک کروڑ 19 لاکھ) فالوورز ہیں۔ شاہ رخ کے چاہنے والے اس برتری کا جشن بھی منارہے ہیں اور اس ری ٹوئیٹ بھی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ٹوئٹر پر SRK12Million# ہیش ٹيگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ایس آر کے واریئرز نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ لکھا گیا کہ ’اب جب کہ ایس آر کے کے فالوروز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے اور اگر ان کے فالوورز ایک ملک بنانا چاہیں تو یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 74 واں سب سے بڑا ملک ہوگا۔
‘ لیکن شاہ رخ خان ٹوئٹر پر نمبر ایک فلمی ہستی نہیں وہ ایک فلمی ستارے سے ابھی بھی پیچھے ہیں، وہ ہیں سپر اسٹار امیتابھ بچن۔ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ) ہے۔ شاہ رخ خان ٹوئٹر پر اپنی ذاتی زندگی سے منسلک خبریں پوسٹ کرتے ہیں۔ گذشتہ سال عید کے موقعے پر انھوں نے اپنے تیسرے بیٹے، ابرام کی تصویر سب سے پہلے ٹوئٹر پر ہی پوسٹ کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.