کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،جمیل الرب،
سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے
منگل 31 مارچ 2015 21:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے قیام امن اور اطمننان بخش حالات پیدا کرنا حکمرانوں کی اہم ذمہ داری ہے جسے تاحال یقینی بنانے میں حکومت ناکام رہی ہے ،جناح گراؤنڈ میں پیش آنیوالے واقعات جیسے کئی مراحل سامنا کر چکے ہیں 2013 کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی اور ناانصافیاں آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں اس وقت حکومتی مشنری کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمیں ناصرف انتخابی مہم بلکہ مہاجر قوم کے ہردلعزیز چیئرمین آفاق احمد کو بھی شہر بھر کے میڈیا کے سامنے ان کے انتخابی حلقے میں جانے سے زبردستی روکا گیا تاکہ ہمیں دھکیل کر جبری مینڈیٹ حاصل کیا جاسکے ۔
چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر حسن اسکوئر سیوک سینٹر سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی آئین و قانون کے تحت تمام سیاسی و مذہبی جماعت کو یکساں حقوق حاصل ہیں موجودہ حالات میں کوئی جماعت کراچی میں دھونس ،دھمکیوں ،لڑائی جھگڑے اور دھاندلیو ں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ،وقت اور حالات تیزی سے تبدیل اور عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے عوام مخلص اور منافق کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں کسی صورت شہر قائد کو مافیا عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.