عوامی مسائل کے فوری خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے سائٹ زون میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا

منگل 31 مارچ 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پربلدیہ غربی میں جاری صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے فوری خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے سائٹ زون میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا کھلی کچہری میں رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن، میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ساتھ ساتھ انتظامیہ بلدیہ غربی ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ،محکمہ فراہمی ونکاسی آب کے علاوہ دیگر یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے افسران و ذمہ داران بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی عوام کی جانب سے خصوصاً سائٹ زون میں فراہمی آب ، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے شکایات سامنے آئیں رکن اسمبلی نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمہ اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ طورپر جدوجہد کریں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے فوری حل طلب مسائل کے خاتمہ کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کیئے جبکہ بلدیہ غربی میں جاری صاف سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جدوجہد جاری ہے تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سائن بورڈز ،بینرز اور وال چاکنگ کاخاتمہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے ماحول کو سرسبز اور صحت مند بنانے کیلئے شجرکاری مہم پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے جبکہ دیگر یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے بھی صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم میں انتظامیہ بلدیہ غربی سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔