کے ایم سی اورڈی ایم سیز کے مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایسٹر سے قبل ادا کی جائیں، سیدذوالفقار شاہ

منگل 31 مارچ 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقار شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری بلدیات ،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی وڈی ایم سیز سے مطالبہ کیا کہ ایسٹر کے تہوار سے قبل کے ایم سی اپنے اور پنشنرزکو تنخواہیں اور پنشن جبکہ ڈی ایم سیز کے ریٹائرووفات پاجانے والے مسیحی ملازمین کو لیوانکیشمنٹ اور فنانشیل اسٹنٹس اور حاضر سروس ملازمین کو ماہ مارچ کی ماہوارتنخواہیں اداکی جائیں تاکہ مسیحی ملازمین اپنا مقدس تہوار ایسٹر اپنے اہل وعیال کے ساتھ مناسکیں ۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر مسیحی ملازمین اور پنشنرز اپنا تہوار پر یس کلب کے سامنے سڑک پر منانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔