کامونکے،پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 25تولہ طلائی زیورات،لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا

منگل 31 مارچ 2015 20:59

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 25تولہ طلائی زیورات،لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ علی الصبح اسلام گارڈن کے علاقہ کے رہائشی شیخ طاہر ولد عبدالحمید کے گھر پانچ مسلح ڈاکو گھس آئے اور انہوں نے آتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 25تولہ طلائی زیورات،ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے،بروقت اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔