Live Updates

سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان اور عارف علوی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کردی

منگل 31 مارچ 2015 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان اور عارف علوی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،، آڈیو ٹیپ کے بعد یہ ثابت ہوئی کہ دونوں صادق و امین نہیں رہے لہذ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے،،عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مستر دکردیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات