کراچی ، پولیس مقابلہ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام مین دو ملزمان کو مجموعی طور پر31 سال قیدکی سزا سنادی گئی

منگل 31 مارچ 2015 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام مین دو ملزمان کو مجموعی طور پر31 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر نو نے عمیرا ور محمد حسن کوسزا سنائی دونوں پر الزام تھا کہ 15 جنوری دوہزار پندرہ کو پریڈی تھانے کی حدود میں پولیس نے دونوں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن دونوں رکنے کے بجائے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار کرلیا عدالے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر31 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

متعلقہ عنوان :