پشاور،حکومت نظام میں بہتری لانے کیلئے ہر شعبہ میں تبدیلی لا رہی ہے، ڈاکٹرامجد علی

منگل 31 مارچ 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موجودہ نظام میں بہتری لانے کیلئے ایسی ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کی بدولت عوامی مسائل کے بروقت حل ہونے کے ساتھ ساتھ بدعوانی، رشوت ستانی، اقرباء پروری اور نا انصافی کا بھی تدارک ہوا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایمانداراورمخلص نمائندے ہی عوام کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں اس لئے انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو غریب لوگوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوں اوران کے حل کرنے کے خواہاں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کی یونین کونسلوں قلاگئی،طوطانو بانڈہ اور کوٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنوشنوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح بہبود کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت بہت سے مسائل از خود حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔خا ص طور پر رائٹ ٹو انفارمیشن اور رائٹ ٹو سروسز قوانین کے نفاذ سے عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی ہوئی ہے اور غریب لوگوں کے مسائل اب جلد حل ہونا شروع ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے خصوصی اقدامت کر رہی ہے اور اس اقدام سے نہ صرف محرومی اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا بلکہ تمام لوگوں کو برابر ی کی بنیاد پر سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔ ڈاکٹر امجد علی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ قومی خدمت کے جذبہ کے تحت میدان میں نکلیں اور عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومتی کاوشوں کو کا میاب بنائیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر مقررین نے ڈاکٹر امجدکی جانب سے ضلع سوات کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :